پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

ڈاکٹر وردہ قتل کیس کا مرکزی ملزم شمریز 2 ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ایبٹ آباد: ڈاکٹر وردہ قتل کیس کا مرکزی ملزم شمریز اپنے 2 ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، ڈی پی او ایبٹ آباد نے واقعے کی ساری تفصیل بیان کردی۔

ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم شمریز کا ٹھنڈیانی روڈ میرا رحمت خان کنڈا کے مقام پر پولیس سے مقابلہ ہوا، شمریز اپنے 2 ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، واقعے کا مرکزی ملزم شمریزروپوش تھا۔

ہارون رشید نے مزید بتایا کہ پولیس ڈاکٹر وردہ کیس کے مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی تھی، مرکزی ملزم شمریز کو موبائل ڈیٹا سے ٹریس کیا گیا۔

ڈی پی او نے بتایا کہ ملزم کے دونوں ساتھی فرار ہوگئے، ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں، ڈاکٹر وردہ قتل کیس کے تمام ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر وردہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی، چونکا دینے والے انکشافات

ہارون رشید نے کہا کہ ملزمان ریدا جدون، ندیم پرویز، وحید کو بھی سزا دلوائیں گئے، 4 دسمبر کو ڈاکٹر وردہ کی گمشدگی کا کیس رپورٹ ہوا ، 4 دن بعد ڈاکٹر وردہ کی لاش ملی، پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار کیا۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں اس وقت بڑی پیش رفت سامنے آئی تھی جب ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید کو جے آئی ٹی سے ہٹا کر سونیا شمروز کو شامل کیا گیا۔

جے آئی ٹی کی سربراہی چیئرمین صوبائی انسپکشن ٹیم خیام حسن کر رہے ہیں، ٹیم نے گزشتہ روز 30 سے زائد افراد کے بیانات قلم بند کیے، جن میں ڈاکٹر وردہ کے اہل خانہ اور پولیس اہلکار و افسران شامل ہیں۔

ڈاکٹر وردہ کو لالچ میں قتل کرنے والی سہیلی نے 70 تولے سے زائد سونے کا کیا کیا؟ بڑا انکشاف

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں