اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

وزیرصحت پنجاب کا تحصیل مری ہیڈکوارٹرز اسپتال کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے تحصیل مری ہیڈکوارٹرز اسپتال کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نے ٹی ایچ کیو مری میں ایمرجنسی، آپریشن تھیٹر اور مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا، وزیر صحت نے مختلف وارڈز میں جاکر مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔

اس موقع پر وزیرصحت پنجاب کا کہنا تھاکہ ٹی ایچ کیو مری میں ڈاکٹرز اور مریضوں کیلئے بہترین طبی سہولیات دستیاب ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین نے صفائی ستھرائی کے مناسب انتظامات پر اسپتال انتظامیہ کو شاباش دی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ مختلف اسپتالوں میں اچانک دوروں کا مقصد مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کیلئے بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، تحریک انصاف نے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی پوری کرنے کیلئے میرٹ پر ریکارڈ بھرتیاں کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دوردراز کے علاقہ جات میں مریضوں کیلئے ہرقسم کی طبی سہولت فراہم کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی ترجیحات میں شعبہ صحت میں بہتری سرفہرست ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا محکمہ صحت میں روبو کال سروس شروع کرنے کا اعلان

صوبائی وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ سابق کرپٹ حکومت نے جعلی صحت سکیموں پر عوام کے کروڑوں روپے ہڑپ کئے، شہبازشریف کی کرپٹ حکومت کے بیرونی قرضے ابھی تک ادا کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں