بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

نوازشریف نے بیرون ملک علاج کی خواہش کا اظہار نہیں کیا، ڈاکٹر یاسمین راشد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نوازشریف نے بیرون ملک علاج کی خواہش کا اظہار نہیں کیا، وہ جس سے بھی معائنہ کرانا چاہتے ہیں ہم تیار ہیں۔

یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی بظاہر حالت خطرے سے باہر ہے، کسی کی بھی بیماری پرسیاست نہیں ہونی چاہیے۔

نوازشریف نے کہا تھا کہ ڈاکٹرز نے محنت کی علاج سے مطمئن ہوں، وہ باہر جانے کا کہیں گے اور اگر ضرورت پڑی تو کوئی مسئلہ نہیں، ابھی تک نوازشریف نے بیرون ملک علاج کی خواہش کا اظہار نہیں کیا، بطور وزیرصحت موجود ہوں انہیں بہتتر طبی سہولیات دی جارہی ہیں۔

وزیرصحت پنجاب کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس میں کمی آئی تو انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، ابتدائی ٹیسٹ میں پلیٹ لیٹس10000تھے، صبح جو ٹیسٹ کی رپورٹ آئی اس میں2000تک پلیٹ لیٹس تھے۔

ڈینگی ٹیسٹ کیا گیاجو منفی تھا، نوازشریف کو5میگا کٹس لگائی جاچکی ہیں، جس کے بعد نوازشریف کے پلیٹ لیٹس 25000ہوگئے ہیں، اب جو تازہ رپورٹ آئی ہےاس میں پلیٹ لیٹس7500ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نوازشریف سے ملاقات ہوئی ہے، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی طرف سے نواز شریف کی عیادت کی، وزیراعظم کی ہدایت پر ان کو تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، سربراہ میڈیکل بورڈ سمیت ڈاکٹرز نے علاج پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں : نواز شریف پاکستان میں جہاں چاہیں علاج کی سہولت فراہم کی جائے،وزیراعظم کی ہدایت

 وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہدایت کی کہ نوازشریف پاکستان میں جہاں چاہیں علاج کی سہولت فراہم کی جائے اور نواز شریف کی صحت کےحوالےسے رپورٹ طلب کرلی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں