The news is by your side.

Advertisement

ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں 750 ارب روپے کا اضافہ کیا، یاسمین راشد

لاہور: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں 750 ارب روپے کا اضافہ کیا، اب کسی کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز نے ایک بار پھر مطالبات پیش کرتے ہوئے ہڑتال پر جانے کی دھمکی دے ڈالی جس پر صوبائی وزیر صحت نے سخت ردعمل دیا۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ینگ ڈاکٹرزکی پریس کانفرنس انتشارپھیلانےکی کوشش ہے، ڈاکٹرزکی تنخواہوں میں 750ارب روپےکا اضافہ کیاہے، تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈاکٹرزکی میرٹ پر ریکارڈبھرتیاں کیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرزکےتحفظ کیلئےاقدامات اٹھارہےہیں، عوام میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کیے جارہے ہیں،امید ہے ینگ ڈاکٹرز ایمانداری سےفرائض انجام دیں گے۔

قبل ازیں ینگ ڈاکٹرز نے سڑکوں پر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈاکٹرز کو سیکیورٹی فراہم نہ کرنے کا بل پاس ہوا تو شدید احتجاج ہوگا، اگر ہمیں سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی تو سب ملازمت چھوڑ دیں گے۔

ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا تھا کہ میلسی میں ڈاکٹرز پر تشدد ہوا مگر حکومت نے متاثرہ ڈاکٹر کو ہی برطرف کردیا، وزیر صحت نے تنخواہ بڑھانے کا وعدہ کیا مگر ابھی تک ضافہ نہیں ہوا، اگر یاسمین راشد مسائل حل نہیں کرسکتیں تو عہدہ چھوڑ دیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں