کسی کو این آر او نہیں ملے گا، کرپٹ افراد کے خلاف جہاد جاری رہے گا: یاسمین راشد -
The news is by your side.

Advertisement

کسی کو این آر او نہیں ملے گا، کرپٹ افراد کے خلاف جہاد جاری رہے گا: یاسمین راشد

ماضی کی حکومت نے محکمہ صحت میں میگا کرپشن کی، ڈاکٹر یاسمین راش

لاہور: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنا وعدہ ضرور پورا کریں گے کیونکہ ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو این آر او نہیں ملے گا، کرپٹ مافیا کے خلاف جہاد جاری رہے گا۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرصحت پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان ذاتی مفادات کے نہیں بلکہ ملک کےلیے وزیراعظم بنے، قوم کو تھوڑا سا مشکل وقت برداشت کرنا ہوگا کیونکہ عمران خان کامیاب ہورہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف عوام سے ہمیشہ سچ بولے گی اور غلط بیانی سے کام نہیں لے گی، ہم پر قومی خزانے سے ایک روپیہ بھی لینا حرام ہے، عوامی نمائندوں کو سیکیورٹی کی ضرورت نہیں اس لیے بغیر پروٹوکول ہی عوام میں موجود رہیں گے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ابھی تو حساب کتاب شروع ہوا ہے، کرپشن کرنے والے لوگ جیلوں اور نیب میں اپنے بھرتی کیے گئے لوگوں کے ہاتھوں گرفتار ہوئے پھر بھی اپوزیشن لیڈر پنجاب ڈیڑھ گھنٹے کے اجلاس میں اپنا رونا روتے رہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ صحت کے معاملہ میں میگاکرپشن کی گئی، پنجاب کے 17اضلاع میں ہیلتھ کارڈ کی تقسیم سے متعلق جھوٹ بولاگیا اور سابق حکومت نے 4 اضلاع میں عوام کو جعلی کارڈ دیے جن کا پریمیم تک نہیں ادا کیا گیا۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمران قوم کو کھربوں ڈالر کے قرضے میں دھکیل کر چلے گئے، ہماری حکومت عوام کو اس مشکل سے نجات دلانے کے لیے نبرآزما ہے، عوام کو اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھتے ہوئے تھوڑا سا مشکل وقت گزارنا ہوگا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں