The news is by your side.

Advertisement

نوازشریف کو لندن بھیج دیں‌ تو زندگی کی کیا ضمانت ہے؟ یاسمین راشد

لاہور: وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواشریف کو جناح اسپتال منتقل کیا تو وہاں کے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،  بیرونِ ملک میں موجود ڈاکٹرز بھی زندگی کی ضمانت نہیں دے سکتے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ نوازشریف جن اسپتالوں پر تنقید کررہے ہیں اُن کی ایک سالہ کارکردگی کو دیکھیں، ماضی میں حکومت میں ان کے پاس تھی تو اداروں کی صورتحال ابتر تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ نوازشریف کوجناح اسپتال لےکرگئےوہاں مریض اورتیماردارتنگ ہوتے رہے، لیگی رہنماؤں کی سیکیورٹی کے باعث تیماداروں کو اسپتال کی حدود میں داخل نہیں ہونے دیا جاتا۔

مزید پڑھیں: نوازشریف پلی بارگین کر کے ہی لندن جاسکتے ہیں، فواد چوہدری

اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں، اراکین اسمبلی اور قیادت سے ہماری نوازشریف کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی جس میں انہوں نے باہر بھیجنے پر ہی زور دیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ  ن لیگ کےرہنماء نوازشریف کو بیرونِ ملک بھیجنے پر بضد ہیں، باہر کے اسپتالوں میں موجود ڈاکٹرز بھی کسی کی زندگی کی ضمانت نہیں دے سکتے۔

قبل ازیں فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ نوازشریف کو پنجاب حکومت نے اچھی سہولیات فراہم کیں، انہیں بیرونِ ملک سے ڈاکٹرز بلانے کی پیش کش بھی کی گئی مگر وہ لندن جانے پر بضد ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف پر 300 ارب روپے کا الزام ہے، یہ پیسہ حکومت ، عدلیہ یا نیب کا نہیں بلکہ عوام کا ہے، سابق وزیراعظم پلی بارگین کر کے لندن جاسکتے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں