The news is by your side.

’غلامی کی زندگی سے بہتر عزت کی موت ہے‘

صدر پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ غلامی کی زندگی سےبہترعزت کی موت ہے ہمیں پاکستان میں غلام نہیں بلکہ خودداربن کرزندگی گزارنی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے وزیرآباد سے دوبارہ مارچ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے عمران خان حقیقی آزادی مارچ سےروزانہ آن لائن خطاب کریں گے مارچ کے راولپنڈی پہنچنے پر عمران خان خودقیادت کریں گے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ کی حکمت عملی کوحتمی شکل دی دے گئی ہے پاکستان تحریک انصاف ملک میں تاریخ رقم کر رہی ہے ملک میں حقیقی آزادی کیلئے نوجوانوں کو نکلنا ہو گا پاکستان کی قسمت کا فیصلہ اب ہمیں کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ غلامی کی زندگی سےبہترعزت کی موت ہے ہمیں پاکستان میں غلام نہیں بلکہ خودداربن کر زندگی گزارنی ہے پوری پاکستانی قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے پاکستان سیاسی انتشارکاکبھی بھی متحمل نہیں ہوسکتا۔

صوبائی صدر نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت حقیقی آزادی مارچ میں عوامی سمندرکو نہیں روک پائے گی عمران خان نے شفاف انتخابات کے علاوہ اورکوئی مطالبہ نہیں کیا وفاقی حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں وفاقی حکومت ملک میں خون خرابہ کی سیاست چاہتی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں