تازہ ترین

صحت انصاف کارڈ حکومت کا تاریخی اور انقلابی پروگرام ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ صحت انصاف کارڈ حکومت کا تاریخی اور انقلابی پروگرام ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں ڈینگی کے مریضوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے ڈاکٹر ظفرمرزا نے بڑی ہدایت جاری کی۔

اجلاس میں ڈایریکٹر جنرل ہیلتھ اسد حفیط چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت سہولت پروگرام بھی شریک ہوئے جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہیلتھ کارڈ کے پینل پر موجود اسپتالوں کے مالکان نے بھی شرکت کی۔

اسپتال کے سربراہان نے معاونِ خصوصی کو صحت انصاف کارڈ کے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات اور اُن کو درپیش چیلنجز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ صحت انصاف کارڈ صحت کے شعبے میں حکومت کا تاریخی اور انقلابی پروگرام ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ صحت انصاف کارڈ کے مریضوں کو اعلٰی اور معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔ اس موقع پر صحت انصاف کارڈ کے پینل پر موجود اسپتالوں کے سربراہان سے ڈینگی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ایمرجنسی کی صورت میں ظفرمرزا کی درخواست پر اسپتال سربراہان نے مریضوں کے لیے ایک ہزار بیڈز کی پیش کش بھی کی۔

Comments

- Advertisement -