تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد 19 تک پہنچ گئی، ڈاکٹر مرزا کی تصدیق

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفر مرزا نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں کرونا کے کیسز کی تعداد 19 تک پہنچ گئی البتہ صورت حال قابو میں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام پروگرام پاورپلے میں میزبان ارشد شریف کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد 19 تک پہنچ گئی او اس میں‌ اضافے کا امکان ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں  25 مشتبہ کیسز ہیں، کراچی میں کرونا کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے، پاکستان میں وائرس ایران، لندن، عراق اور دبئی سے آنے والے مسافروں کی وجہ سے پہنچا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب تک وائرس ایک شخص سےدوسرے میں منتقل نہیں ہوا، تمام مریض ایئرپورٹس کےذریعے ہی پاکستان آئے، یہ کہناغلط ہے کہ متاثرہ مریض اسکریننگ سسٹم سےنچ نکلے، مجموعی طور پر ایئرپورٹس پر 88 ہزار مسافروں کے ٹیسٹ کیے گئے اور اب بیرونِ ملک سے آنے والے ہر شخص کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ میں کرونا وائرس کے مزید 2نئے کیس رپورٹ، مریضوں کی تعداد18ہوگئی

انہوں نے بتایا کہ جن مسافروں میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں انہیں آئسولیشن وارڈ منتقل کیا جاتا ہے، کابینہ اجلاس میں آنے والے تمام افرادکی بھی اسکریننگ کی گئی، پانچ کمپنیوں کو سرجیکل ماسک برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’حکومت کی بدلتی ہوئی صورت حال پرگہری نظر ہے، رپورٹ ہونےوالے کیسز کی بہترین طبی نگہداشت کی جارہی ہے، عوام کو پریشان ہونےکی ضرورت نہیں صورت حال مکمل قابومیں ہے کیونکہ وفاق اور تمام صوبےعوام کے بچاؤ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہے ہیں‘۔

معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ ’ہم ذمہ داری کا مظاہرہ کر کے بیماری کو پھیلنے سے روک سکتے ہیں، مقامی طور پر ابھی تک وائرس پھیلنےکے شواہد ابھی تک سامنے نہیں آئے،  تمام 19 متاثرہ افراد باہرملکوں سےآئے تھے جن کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے‘۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد 24 گھنٹوں میں دگنی ہوگئی البتہ ہمارے لیے صورت حال حیران کن نہیں ہے کیونکہ وائرس دنیا کے 106 ممالک میں پھیل چکا ہے۔

Comments

- Advertisement -