تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار 408 ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار 408 ہے، وائرس کے باعث اموات 11 ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار 408 ہوگئی ہے، پنجاب میں 490، سندھ 457، کے پی میں 180 کرونا کے مریض زیر علاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں 133، گلگت بلتستان 107، اسلام آباد 39، آزاد کشمیر میں 2 کرونا وائرس کے مریض ہیں، مختلف اسپتالوں میں اس وقت 725 کرونا مریض داخل ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے صحت یاب مریضوں کی تعداد 25 ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں 173 نئے کرونا کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: 24 سالہ نیوز اینکر میں کورونا وائرس کی تصدیق

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت 7 ہزار سے زائد لوگ مختلف قرنطینہ میں موجود ہیں، قرنطینہ میں موجود 3 ہزار سے زائد افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ ایڈوائزری جاری کرچکے ہیں ملک میں کونسا کرونا ٹیسٹ مستند ہے، بتاچکے ہیں کہ کن علامات کی صورت میں کرونا ٹیسٹ کرانا چاہئے۔

معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ 8 رکنی چینی ڈاکٹرز کا وفد آج اسلام آباد پہنچ گیا ہے، چین مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی بھرپور مدد کررہا ہے، چینی ڈاکٹرز کے تجربات سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا۔

ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ چینی ڈاکٹرز کو کل قومی ادارہ صحت میں بریفنگ دی جائے گی، کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے موثر اقدامات کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -