تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

ملک میں کرونا وائرس سے 21 افراد انتقال کرگئے، ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس سے 21 افراد انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1625 ہوگئی اور وائرس سے 21 افراد انتقال کرگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 99 کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 افراد کی اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ لوکل ٹرانسمیشن کے کیسز کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، 783 کرونا کے مریض مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں، 783 میں سے 10 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ عالمی سطح پر کرونا وائرس پھیل رہا ہے، ہر ملک کا اپنا تناظر ہوتا ہے، پاکستان میں ہمارے ریسرچرز کے پاس جو بھی استعداد ہے استعمال کریں۔

مزید پڑھیں: کرونا کے پیش نظر 1200 ارب روپے سے زائد کا معاشی پیکج منظور

ظفر مرزا نے کہا کہ کرونا کے پیش نظر ریسرچرزاوردیگرلوگوں کےآئیڈیازکیلئےہائرایجوکیشن کمیشن پروگرام شروع کررہاہے وہاں رابطہ کیا جاسکتا ہے، ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ایک اشتہار دیا گیا ہے اور ویب پر بھی موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس پر جو بھی پروپوزل آئیں گی ان کی جانچ ماہرین کی جانب سے کی جائے گی، پروپوزل اچھی ہوں گی تو ان کی مالی معاونت بھی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیط شیخ کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس میں کرونا کے پیش نظر 1200 ارب روپے سے زائد کا معاشی پیکج منظور کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -