جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

بھارت سے ادویات برآمدات کرنے کا معاملہ، ڈاکٹر ظفر مرزا کے اختیارات میں کمی کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے بھارت سے ادویات برآمدات کرنے کے معاملے پر ڈاکٹر ظفر مرزا کے اختیارات میں کمی کر دی گئی ، ڈاکٹرظفر مرزا مالی اور انتظامی سمریوں کی منظوری کے بغیراحکامات جاری کرتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے اختیارات میں کمی کر دی گئی، وزارت کےمالی معاملات پر سمریز براہ راست وزیراعظم کو بھجوانےکی ہدایت کردی ہے، اس حوالے سے وزارت قومی صحت کو ہدايات جاری کردی گئیں۔

وزیراعظم نے بھارت سے ادویات برآمدات کرنے کے معاملےکا نوٹس لياتھا، نوٹس کے بعد ڈاکٹرظفر مرزاکےمالی معاملات کےاختیارات ختم کرنےکی ہدایت کی ، ڈاکٹرظفر مرزا مالی اور انتظامی سمریوں کی منظوری کےبغیراحکامات جاری کرتے رہے۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم کا لائف سیونگ ڈرگز کی آڑ میں بھارت سے ادویات کی درآمد کا نوٹس،تحقیقات کا حکم

- Advertisement -

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے لائف سیونگ ڈرگز کی آڑ میں بھارت سے معمول کی دوائیں اور وٹامنز درآمد کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

کابینہ اجلاس میں مزید429 ادویات درآمدکرنےکی سمری پیش کی گئی تھی، ذرائع کا کہنا تھا کہ لائف سیونگ کےساتھ ملٹی وٹامن دوائیں درآمدکی سفارش کی گئی تھی، جس کے بعد وزیراعظم سمیت کابینہ نے سوالات اٹھائے اور معاون خصوصی سے بھی استفسار کیا کہ بھارت سےدرآمدکی جانےوالی ادویات کونسی ہیں؟ادویات لائف سیونگ ہیں؟ معاون خصوصی صحت اورسیکریٹری صحت کابینہ کومطمئن نہ کرسکے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرظفرمرزا نے کابینہ میں مؤقف دیا تھا کہ فہرست کی تیاری میرےعلم میں نہیں، جس کے بعد وزیراعظم نےمعاملےکانوٹس لےلیا اور تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں