تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

بھارت اسرائیل سے تربیت حاصل کررہا ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کوالالمپور: بین الاقوامی شہرتِ یافتہ مذہبی اسکالر اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مودی سرکار کا مکرہ چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ بھارت اسرائیل سے تربیت حاصل کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ بھارت پاکستان کو تباہ کرنے کی سازش کررہا ہے کیونکہ وہ کشمیر پر قبضہ حاصل کرنے کا خواہش مند ہے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ اس وقت اسلامی ممالک کی جانب سے بھرپور ردعمل سامنے آنا چاہیے تھا مگر افسوس معاشی تعلقات کی وجہ سے آرٹیکل 370 کے خاتمے پر ایسا کچھ نہیں ہوا کیونکہ سب نے مفادات کو اولین ترجیح دی۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے برطانوی صحافی رابرٹ فیسک کے کالم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’جیسے اسرائیل نے فلسطین کو تباہ کر کے وہاں کی زمین پر قبضہ کیا بالکل ویسے ہی بھارت کشمیر میں کرنا چاہتا ہے کیونکہ اب بھارتی سرکار اسرائیل سے تربیت حاصل کررہی ہے‘‘۔

مذہبی اسکالر کا کہنا تھا کہ جس ملک کے وزیراعظم کو ریڈار اور بادلوں کے حوالے سے کوئی علم نہ ہو، ایسے ملک اور حکمرانوں سے اچھے کی امید رکھنا حماقت سے کم نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -