زیادتی کرنیوالے وحشی درندوں کیخلاف سخت سزاؤں کا مسودہ تیار

اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ زیادتی کرنیوالے وحشی درندوں کیخلاف سخت سزاؤں کا مسودہ تیار کرلیا ، قانون جلد پارلیمنٹ سے منظور اورلاگو ہوجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کلہ زیادتی کرنیوالےوحشی درندوں کیخلاف سخت سزاؤں کا مسودہ تیار کرلیا گیا جبکہ اسپیشل پولیسنگ،فاسٹ ٹریک مقدمات ، گواہوں ،وکٹمزکوتحفظ،ریپسٹ کا ڈیٹا بینک،فوری تفتیش کیلئے بھی مسودہ تیار ہے ، قانون جلد پارلیمنٹ سے منظور اور لاگو ہوجائے گا۔
بچوں اور خواتین سے زیادتی کرنے والے وحشی درندوں کے خلاف سخت سے سخت سزاؤں، اسپیشل پولیسنگ, فاسٹ ٹریک مقدمات، گواہوں اور وکٹمز کو تحفظ, ریپسٹ کا ڈیٹا بینک, فوری اور تیز رفتار تفتیش اور دیگر نکاط پر مبنی مسودہ تیار کر لیا گیا ہے – جلد پارلیمنٹ سے منظور کروا کے لاگو ہو جائے گا – https://t.co/5LurzKVeEd
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) November 24, 2020
یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے قانون سازی پر بھی بحث ہوئی، کابینہ نے زیادتی کے مجرمان کی سخت سزاؤں پر مشتمل سفارشات اور زیادتی کے مجرمان کیلئے کیسٹریشن قانون لانے کی اصولی منظوری دے دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ سنگین نوعیت کا معاملہ ہےقانون سازی میں تاخیر نہیں کریں گے ، عوام کے تحفظ کیلئے واضح ، شفاف انداز میں قانون سازی ہو گی اور یقینی بنایا جائے گا کہ سخت سے سخت قانون کا اطلاق ہو۔