اسٹیٹ بینک ترمیمی بل2021 کا مسودہ جاری

وزارت خزانہ نےاسٹیٹ بینک ترمیمی بل2021 کا مسودہ جاری کر دیا۔
اسٹیٹ بینک ترمیمی ایکٹ2021 مسودے کے اہم نکات سامنے آگئے ہیں۔ مسودے کے مطابق صدر مملکت عدالتی فیصلے کے تحت گور نراسٹیٹ بینک کو ہٹاسکیں گے۔
مسودے میں کہا گیا ہے کہ گورنراسٹیٹ بینک وزیرخزانہ کی مشاورت سےڈپٹی گورنرکےنام تجویز کریں گے جب کہ صدر کو حکومت کی سفارش پرگورنراسٹیٹ بینک کی تقرری کااختیاردینےکی بھی تجویز دی گئی ہے۔
مسودے میں اسٹیٹ بینک کےمانیٹری اینڈ فسکل پالیسی کوآرڈی نیشن بورڈ کو ختم کرنےکی تجویز بھی دی گئی ہے۔
گورنراسٹیٹ بینک کی مدت ملازمت3سال کی بجائے5سال کرنےکی تجویزہے۔ گورنراسٹیٹ بینک اور وزیرخزانہ تمام اہم امور پر ایک دوسرےکو آگاہ رکھیں گے۔