بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

’فلک شکل سے معصوم لگتی ہے لیکن ہے نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’احسان فراموش‘ میں عالیہ کا سچ جان کر بھی شوہر فلک کی حمایت کرنے لگے۔

ڈرامہ سیریل احسان فراموش میں ہمایوں اشرف (کبیر)، مومنہ اقبال (فلک، منفی کردار)، دانیہ انور (عالیہ)، مشال خان (نوال)، سلمان سعید، عتیقہ اوڈھو، صدف احسان، جاوید اقبال، ظفر محمود ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض سید فیصل بخاری نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی طاہر نذیر نے لکھی ہے۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’عالیہ، فلک کو ماسی کو پیسے دیتے دیکھ لیتی ہیں جب وہ کہہ رہی ہوتی ہیں کہ عالیہ بھابھی کی ہر حرکت پر نظر رکھنا اور مجھے بتانا۔‘

عالیہ یہ سب سن لیتی ہیں لیکن جب وہ شوہر کو بتارہی ہوتی ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ تمہیں فلک کے نام کا فوبیا ہوگیا ہے۔

وہ کہتی ہیں کہ کس طرح سے آپ کو یقین دلاؤں وہ شکل سے جتنی معصوم لگتی ہے ویسی وہ ہے نہیں، شوہر کہتے ہیں کہ مجھے تمہاری سوچ پر حیرت ہے تم نے بھی مڈل کلاس عورتوں کی طرح گھریلو سیاست شروع کردی ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ ’اچھی خاصی پڑھی لکھی باشعور عورت ہو یہ حرکتیں تمہیں زیب نہیں دیتیں۔

کیا عالیہ فلک کو سب کے سامنے بے نقاب کرپائیں گی؟ یہ جاننے کے لیے ’احسان فراموش‘ پیر سے جمعہ رات 9 بجے دیکھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں