The news is by your side.

مخالفین اور ٹیچر کو پھنسانے کیلئے خاتون کا بچہ اغوا ہونے کا ڈرامہ

عارف والا : پنجاب میں مخالفین اور استاد کو پھنسانے کےلیے خاتون نے اپنے ہی کمسن بچے کے اغوا کا ڈرامہ رچا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق جرم کی یہ داستان پنجاب کے شہر عارف والا میں رقم ہوئی، جہاں ایک خاتون نے اپنے مخالفین اور ٹیچر کو پھنسانے کےلیے بچہ اغوا ہونے کا ڈرامہ رچایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے آٹھ سالہ بیٹے کو چھپاکر اغوا ہونے کا شور کیا تھا، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے بھائی کے گھر سے بچہ برآمد کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش خاتون نے من گھڑت وقوعہ بنانے کا اعتراف کرلیا، خاتون نے بیٹے کے اغوا کے مقدمے میں مخالفین کو پھنسانا چاہتی تھی۔

عارف والا سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس پارٹی نے بچے کی والدہ، والد اور ماموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں