تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

منال خان نے ’جلن‘ ڈرامے کو یادگار قرار دے دیا

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے ’ڈرامہ سیریل جلن‘ کو یادگار قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’جلن‘ میں منفی کردار ادا کرنے والی اداکارہ منال خان نے ڈرامے کو اپنے لیے یادگار قرار دے دیا۔

اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ڈرامے کا پوسٹر شیئر کیا اور لکھا کہ ’ہمیشہ کے لیے یادگار اور ہمیشہ کے لیے شکر گزار۔‘ منال خان نے کیپشن کے ساتھ ایموجی بھی بنائیں۔

مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی پوسٹ کو پسند کیا جارہا ہے، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ڈرامے کی کہانی شاندار ہے اور انہیں اس کی اگلی قسط کا بے صبری سے انتظار ہے۔

 

View this post on Instagram

 

Forever special❤️ Forever grateful❤️

A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official) on

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل جلن میں منال خان (نشا) نامی لڑکی کا منفی کردار ادا کررہی ہیں، ڈرامے میں عماد عرفانی (اصفی) اور عریبہ حبیب (میشا) کا کردار نبھا رہے ہیں۔

ڈرامے میں نشا اپنی بہن میشا کو دھوکا دے کر اس کے شوہر کو دولت کی خاطر محبت کے جال میں پھنسا کر اس سے شادی کرلی تھی اور میشا یہ صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیتی ہے۔

نشا ناصرف اپنی بہن کو دھوکا دیتی ہے بلکہ اپنے ہونے والے شوہر احمر سے بھی منگنی توڑ دیتی ہے، احمر میشا کو خبردار کرتا ہے کہ تم ایک دن اپنی بہن کی حقیقت جان کر بہت پچھتاؤ گی اور وہی ہوتا ہے میشا اپنی بہن کی جانب سے دھوکا دینے کی توقع نہیں کرتی اور موت کو گلے لگالیتی ہے۔

ڈرامے کی آنے والی قسط میں دکھایا گیا ہے کہ اصفی نیشا کو گھر سے جانے کے لیے کہتا ہے لیکن وہ جانے سے انکار کردیتی ہے، دوسری جانب احمر کراچی پہنچتا ہے اور اصفی کے آفس میں ہی بڑے عہدے پر آجاتا ہے، اس تقریب میں نیشا بھی موجود ہوتی ہے اور وہ احمر کو دیکھنے کے بعد اصفی سے اپنا رویہ تلخ کرلیتی ہے۔

Comments

- Advertisement -