منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

’’اصفی کا سالی کی جانب بڑھتا رجحان، مینو کی زندگی برباد کردے گا؟‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کا نیا ڈرامہ سیریل ’جلن‘ کی کہانی کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہورہی ہے اور منال خان کے منفی کردار کو ناظرین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جلن‘ کی کہانی سالی اور بہنوئی کے رشتے کے گرد گھومتی ہے جہاں ایک بہن دوسری بہن کے شوہر کی خاطر اپنی منگیتر کو چھوڑ دیتی ہے اور اس پر گھٹیا الزامات لگا کر اسے اپنے باپ اور ماں کی نظروں سے بھی گرادیتی ہے۔

نیشا (منال خان) اپنی بہن کے شوہر اصفی (عماد عرفانی) اور اس کی اہلیہ مینو (اریبا حبیب) کی زندگی میں زہر گھولنے کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے لیکن مینو اس سے بے خبر ہے، احمر (فہد شیخ)مینو کو شاپنگ مال میں خبردار بھی کرتا ہے کہ ’جب تمہیں اپنی بہن کی اصلیت پتا چلے گی تو تم بہت پچھتاؤ گی۔

احمر کی والدہ کے انتقال کے بعد مینو اپنی بہن پر اعتبار کرتے ہوئے اسے اپنے ساتھ سسرال لے جاتی ہے اور وہیں سے مینو اور اصفی کے درمیان لڑائی کی شروعات ہوتی ہے، اصفی جو مینو پر شادی سے اب تک کبھی غصہ نہیں ہوا تھا اب اس کو نیشا کی باتیں صحیح لگنے لگتی ہے۔

نیشا اصفی کے قریب آنے کے بہانے ڈھونڈتی رہتی ہے اور آنے والی اقساط میں وہ اس سے تعلقات بھی قائم کرلے گی اور اپنی سگی بہن مینو کی شادی شدہ زندگی میں زہر گھول دے گی۔

ادھر اصفی اپنی سلیقہ مند بیوی کو چھوڑ کر نیشا کے بُنے ہوئے جال میں پھنستا چلا جائے گا، کیا نیشا اپنے مقصد میں کامیاب ہوگی اور اصفی مینو کو چھوڑ دے گا، احمر کیا نیشا کو بھلا پائے گا یہ سب جاننے کے لیے دیکھئے ڈرامہ سیریل جلن ہر بدھ کی رات 8 بجے صرف اے آر وائی ڈیجیٹل پر۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں