تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

امریکی سیاہ فام فٹبالر نے کمسن بچے کی زندگی بچالی

واشنگٹن: امریکا کے سیاہ فام فٹبالر نے آگ سے بچنے کے لیے تیسری منزل سے گرنے والے کمسن بچے کو کیچ کر کے اُس کی جان بچالی۔

دی سن کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک عمارت میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جہاں بچہ بالکونی میں کھڑا ہوکر مدد کے لیے پکار رہا تھا۔

آگ کی شدت بچے سے برداشت نہ ہوئی تو اُس نے بالکونی سے نیچے چھلانگ لگائی جسے دیکھ کر امریکی فٹبالر پلک چھپکتے فوراً وہاں پہنچے اور پھر بچے کو کیچ کیا۔

اگر فٹبالر نہ پہنچتے تو بچے کو شدید چوٹیں آتیں اور اُس کی جان جانے کا خدشہ بھی تھا۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ مشی گن میں واقع کالازامو سینٹرل ہائی اسکول میں پیش آیا جہاں معروف فٹبال فلپ بلینکس پہنچے اور انہوں نے بچے کو بچایا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے قبل بلینکس نے آگ میں پھنسے بچوں کو بچایا تھا، واقعے میں ماں اور ایک بچے کی ہلاکت ہوئی تھی۔

بلینکس نے حال ہی میں امریکی بحریہ سے ریٹائرمنٹ لی اور وہ ان دنوں اپنے دوست کے ساتھ مشی گن میں رہائش پذیر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب جمعے کی صبح میں باہر نکلا تو یہ منظر دیکھا جسے دیکھتے ہی اوسان خطا ہوگئے تھے۔

انہوں نے  بتایا تھا کہ ایک خاتون تیسری منزل پر موجود تھیں جن کی گود میں بچہ بھی تھا، وہاں کھڑا ہر شخص عورت سے درخواست کررہا تھا کہ وہ بچے کو نیچے پھینک دے مگر وہ راضی نہیں تھی مگر اچانک ہی اُس نے بچے کو نیچے کی طرف کر کے چھوڑ دیا۔

Comments

- Advertisement -