تازہ ترین

تیراک پر مگر مچھ کا حملہ، سیلفی اسٹک نے جان بچائی، ویڈیو سامنے آگئی

نئی دہلی: بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر بھوپال میں مگرمچھ نے ڈیم کے پانی میں نہانے والے تیراک پر حملہ کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھوپال سے تعلق رکھنے والے دو دوست کالیاست ڈیم میں گرمی دور کرنے کے لیے 60 فٹ گہرے پانی میں تیراکی کررہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق 30 سالہ امیتھ جتو  اور اُن کے دوست گجیندرا یادوو نے گہرے پانی میں اپنی تیراکی کی مہارت دیگر دوستوں دکھانے کے لیے ویڈیو بھی ریکارڈ کی۔

ڈیم نے نہانے والے دونوں افراد نے قریب ہی سیلفی اسٹک میں موبائل لگایا اور پھر اُس میں ویڈیو ریکارڈ کرنا شروع کردی۔

امیتھ جتو 60 فٹ گہرے پانی میں کھڑے تھے کہ اسی دوران مگرمچھ نے ان  کی ٹانگ کو اپنے منہ سے دبایا اور انہیں گہرے پانی میں لے کر چلا گیا۔

انہوں نے اپنا پورا زور لگا کر باہر آنے کی کوشش کی مگر ناکام رہے، اسی دوران گجیندرا نے سیلفی اسٹک سے موبائل نکالا اور وہ پانی کے اندر گئے اور پھر انہوں نے مگر مچھ کے منہ پر لوہے کا راڈ مارا۔

امیتھ کا کہنا تھا کہ گجیندرا کے مارنے کی وجہ سے مگر مچھ کی ٹانگ پر گرفت کمزور ہوئی اور پھر وہ مجھے سہارا دے کر اوپر لے آیا۔ انہوں نے بتایا کہ ’ایک وقت میں ایسا محسوس ہونے لگا تھا کہ اب زندگی ختم ہوگئی ہے کیونکہ میری ٹانگ سے خون نکل رہا تھا اور وہ مجھے مزید گہرے پانی کی طرف پوری طاقت سے گھسیٹ رہا تھا‘۔

جتو کو باہر نکالنے کے بعد گجیندرا نے مقامی لوگوں کی مدد سے اپنے زخمی دوست اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹر نے انہیں طبی امداد فراہم کی ۔ ڈاکٹرز کے مطابق گہرہ زخم آنے کی وجہ سے جتو کی ٹانگ (ران ) پر تیس ٹانکے آئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -