تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

معدہ اور آنتوں کے السر کی دوا پر پابندی عائد

اسلام آباد : ملک بھر میں معدہ اور آنتوں کے السرکی دوارنٹیڈین پر پابندی عائد کردی گئی،دوا میں کینسر کا باعث بننے والے کیمیکل این ڈی ایم اے پایا جاتا ہے، دوا میں کینسر کیمیکل کاانکشاف یورپین ریگولیٹری اتھارٹی نے کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ڈریپ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں معدہ اور آنتوں کےالسرکی دوارنٹیڈین پر پابندی عائد کردی گئی ، رنیٹیڈین دوا کی تیاری، ترسیل اور خرید و فروخت پر پابندی ہوگی۔

ترجمان کے مطابق دوا میں کینسر کا باعث بننے والے کیمیکل این ڈی ایم اے پایا جاتا ہے، دوا میں کینسر کیمیکل کا انکشاف یورپین ریگولیٹری اتھارٹی نے کیا ہے۔

ڈریپ کا مزید کہنا ہے کہ دوا میں کینسرکیمیکل کی تصدیق کیلئے لیبارٹری ٹیسٹ جاری ہیں، عوامی مفاد میں رنٹیڈین دوا پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے کیمیکل ادویات، خوراک، پانی میں پایا جاتا ہے اور کیمیکل کی زائد مقدار کینسر کا باعث بن سکتی ہے۔

یاد رہے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر میں معدہ کے امراض میں استعمال ہونے والی دوائی کے فارمولے رینٹڈین کے استعمال کو ترک کرنے کا الرٹ جاری کیا تھا۔

مزید پڑھیں : معدہ کے امراض میں استعمال ہونے والی دوا کینسر کا سبب

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی طرف سے فار ماسوٹیکلز کمپنیوں و ڈسٹریبیوٹرز کو رینٹڈین دوائی مارکیٹ سے واپس اٹھانے کے احکامات بھی جاری کئے گئے تھے۔

مراسلے میں کہا گیا تھا کہ امریکی ادارے ایف ڈی اے( FDA) کے رپورٹ کے مطابق اس جنرک فارمولے میں کینسر پیدا کرنے کے کچھ اجزاء پائے گئے ہیں، رینی ٹی ڈین فارمولے کے تحت تیار دوا کینسر کا سبب بن سکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -