تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

چائے کم پیئیں، ملک بھر کی یونیورسٹیز کو ستو اور لسی کو پروموٹ کرنے کی ہدایت

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے وفاقی وزیر احسن اقبال کے چائے کم پینے کے مشورے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ملک بھر کی یونیورسٹیز کو ستو اور لسی کو پروموٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے چائے کم پینے کے مشورے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے برآمدی بل کی بچت کے لیے ملک بھر کی یونیورسٹیز کو یونیورسٹیز کو چائے کی جگہ ستو اور لسی کو پروموٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس حوالے سے ایچ ای سی کی قائم مقام ڈائریکٹر ڈاکٹر شائستہ کی جانب سے ملک بھر کی جامعات کے وائس چانسلرز کو ریکٹرز کو مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ ملک کے زرمبادلہ کو بچانے کے لیے مقامی چائے کے باغات میں کاشت کی گئی چائے اور روایتی مشروبات جس میں لسی اور ستو شامل ہیں کو پروموٹ کیا جائے۔

مراسلے میں ایچ ای سی نے کہا ہے کہ ہمیں ملک کے معاشی صورتحال کے تناظر میں چائے کی درآمد میں کمی کرنا چاہیے جس سے ہمارے درآمدی بل میں کمی آئے گی۔

 

قائم مقام ڈائریکٹر ایچ ای سی ڈاکٹر شائستہ نے اپنے مراسلے میں مقامی کوکنگ آئل پر تحقیق اور درآمد شدہ خوردنی تیل کو تبدیل کرنے کیلئے مارکیٹنگ کرنے اور موٹر سائیکل، کار، بسوں اور ٹرینوں میں متبادل توانائی کے استعمال کیلیے تحقیق کرنے پر بھی زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: احسن اقبال کا معیشت ٹھیک کرنے کے لیے قوم کو چائے کم پینے کا مشورہ

واضح رہے کہ ن لیگی رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے گزشتہ ہفتے ملک کی معیشت کی بحالی کیلیے عوام کو چائے کم پینے کا نادر مشورہ دیا تھا۔

مزید پڑھیں: احسن اقبال کے چائے کم پینے کے بیان نے عالمی میڈیا میں پاکستان کا مذاق بنا دیا

احسن اقبال کے اس مشورے پر نہ صرف ملک بھر میں عوام نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا تھا اور انہیں ارسطو تک کا خطاب دے ڈالا تھا بلکہ عالمی میڈیا میں بھی ان کے اس بیان کا مذاق بنا تھا۔

Comments

- Advertisement -