تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سورج کی شعاعوں سے پینے کے قابل پانی بنانے والی مشین تیار

کیلی فورنیا: میسا چوٹس انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین نے ایسی مشین تیار کی ہے جو سورج کی مدد سے ہوا میں موجود بخارات کو پینے کے پانی کے قابل بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی گلوبل وارمنگ اور پینے کے پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے دنیا بھر کے ماہرین سر جوڑ کربیٹھے ہیں اسی دوران ایم آئی ٹی کے سائنس دانوں نے ایک مشین ایجاد کی۔

ہوا میں 20 فیصد نمی یا بخارات کی موجودگی کا فائدہ اٹھانے کے لیے انہیں لکویڈ میں تبدیل کرکے پانی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ماہرین نے ایک مشین ایجاد کی۔

اس مشین کو ہارویسٹر کا نام دیا گیا ہے، یہ ایک ایسے فارمولے کے تحت کام کرتی ہے جو ایلومونیم، میگنیشیم، زرکونیم اور ایڈپک سمیت ہزاروں دھاتوں کی مدد سے پانی کے بخارات کو لکویڈ میں تبدیل کرتی ہے۔

مشین میں موجود سوراخوں کے ذریعے اس میں ہوا داخل ہوتی ہے جہاں ایم او ایف کی دھاتیں سورج کی شعاوں کی مدد سے ہوا میں موجود بخارات یا نمی کو پانی میں تبدیل کردیتی ہیں۔

مشین کام کیسے کرے گی ویڈیو دیکھیں

 

ماہرین کے مطابق یہ مشین ابتدائی طور پر 24 گھنٹوں میں تین لیٹر پینے کا پانی تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جو صحت کے اصولوں کے عین مطابق ہے تاہم اس کی مقدار کو بڑھانے کے لیے مزید کوشش جاری ہیں۔

اسے ابھی مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش نہیں کیا گیا تاہم اصلاحات ہونے کے بعد مشین کو مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا تاکہ اس کی مدد سے صحرائی علاقوں میں پانی کی ضرورت کو پورا کیا جاسکے۔

Comments

- Advertisement -