تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

وہ مشروبات جو جگر کے کینسر کا خطرہ بڑھائیں، نئی تحقیق

نئی تحقیق کے مطابق میٹھے مشروبات کا دن میں ایک بار پینا بھی جگر کے کینسر کے خطرے کو 78 فیصد تک بڑھا سکتا ہے۔

جگر انسانی جسم کا انتہائی اہم عضو ہے جس کو طبی اصطلاح میں اعضائے رئیسہ میں شمار کیا جاتا ہے کیونکہ یہ بلڈ شوگر کو ریگولیٹ کرنے، جسم سے زہریلے مادوں کو نکالنے، کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول کرنے، خون کو جمنے میں مدد کرنے اور انفیکشن سے لڑنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے، لیکن اگر اس کی اچھی طرح دیکھ بھال نہ کی جائے تو یہ انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

اس حوالے سے ایک نئی تحقیق کی گئی جس میں ماہرین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ جو افراد ایک دن میں زیادہ میٹھے مشروبات پیتے ہیں ان میں جگر کا کینسر ہونے کا امکان 78 فیصد زیادہ ہوتا ہے جب کہ جو لوگ ایک دن میں کم از کم ایک سافٹ ڈرنک پیتے ہیں ان میں اس بیماری کا 73 فیصد زیادہ خطرہ تھا۔

اس تحقیق میں کافی اور چائے کے درمیان ایک چونکا دینے والے ربط اور جگر کے کینسر کے خطرے سے ان کے ممکنہ تعلق کے حوالے سے انکشاف سامنے آیا جس کے مطابق جو افراد چینی کے ساتھ کافی یا چائے پسند کرتے ہیں، ان میں جگر کے کینسر کا خطرہ 78 فیصد زیادہ ہو سکتا ہے اور جگر کا کینسر ایک ایسا مرض ہے جس میں زندہ رہنے کی شرح کم ہوتی ہے۔

متعدد اداروں کے محققین نے 50 سے 70 برس کے درمیان عمر والے مینوپاز میں مبتلا 90 ہزار 504 خواتین کا تقریباً 19 سال تک معائنہ کیا۔

یونیورسٹی آف ساؤتھ کیرولائنا میں ڈاکٹریٹ کے امیدوار اور تحقیق کے سربراہ مصنف لونگینگ ژاؤ کے مطابق تحقیق سے حاصل ہونے والے نتائج کے مطابق میٹھے مشروبات کے استعامل میں کمی جگر کے کینسر کے خطرات میں کمی مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

ورلڈ کینسر ریسرچ فنڈ انٹرنیشنل کے مطابق جگر کا کینسر دنیا بھر میں چھٹی سب سے زیادہ تشخیص ہونے والی کینسر کی قسم ہے جب کہ امریکن کینسر سوسائٹی کے مطابق امریکا میں اس بیماری کے کیسز اور اس سے متعلق اموات کی شرح بڑھ رہی ہے۔

سائنسدانوں کی جانب سے یہ تحقیق 14 سے 16 جون تک جاری رہنے والی امریکن سوسائٹی فار نیوٹریشن کی سالانہ میٹنگ کے موقع پر پیش کی گئی۔

واضح رہے کہ جگر کے کینسر کی ابتدائی علامات میں وزن کم ہونا، بھوک میں کمی، پیٹ کے اوپری حصے میں درد اور سوجن، تھکاوٹ، پسلیوں کے نیچے درد، متلی/الٹی، آپ کی جِلد کی پیلی رنگت اور آنکھوں کی سفیدی شامل ہیں۔

اگر آپ اپنے جگر کو صحتمند رکھنا چاہتے ہیں تو طبی ماہرین کے مطابق اپنی خوراک میں سے بہت زیادہ گوشت اور جنک فوڈ سے پرہیز کرنے کے ساتھ غیر ٖضروری طور پر دواؤں کے استعمال سے اجتناب کریں جب کہ سبز سبزیوں کے ساتھ وٹامن سی کی مزید مقدار اپنی خوراک میں شامل کرنے کے ساتھ صحت مند وزن برقرار رکھنے اور ہیپاٹائٹس بی کی ویکسین لگوانے کے ساتھ ہیپاٹائٹس سی سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات اختیار کریں۔

Comments

- Advertisement -