تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

’کیس پڑھنے سے پہلے میں انسان کو پڑھتا ہوں‘

بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن کی فلم دریشم سیکوئل کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔

دریشم میں اجے دیوگن، تبو، شریا سارن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا کہ جس میں اجے کو ان پڑھ دکھایا گیا ہے اور پولیس افسر (تبو) کا بیٹا وجے سالگاؤنکر (اجے) کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بناتا ہے جس کا بدلہ لیتے ہوئے وہ ان کے بیٹے کو قتل کردیتے ہیں اور لاش کو ٹھکانے لگادیتے ہیں۔

پولیس اجے اور ان کے اہلخانہ کو تفتیش کے لیے تھانے منتقل کرتی ہیں لیکن ہر طرح کے تشدد کے باوجود سب ہی ایک بیان دیتے ہیں اور آخر میں یہ دکھایا گیا کہ اجے کو رہا کردیا جاتا ہے۔

اب بلاک بسٹر فلم ’دریشم ٹو‘ کا ٹریلر ریلیز کیا گیا ہے جس میں اجے کہہ رہے ہیں کہ ’سچ پیر کے بیچ کی طرح ہوتا ہے جتنا چاہے دفنا لو ایک دن باہر آہی جاتا ہے۔‘

دوسری جانب دکھایا گیا ہے کہ سات سال بعد بھی پولیس نے وجے سالگاؤنگر کی فیملی کا پیچھا نہیں چھوڑا ہے اور اب کیس کی تفتیش پولیس افسر اکشے کھنہ کررہے ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ ’کیس پڑھنے سے پہلے میں انسان کو پڑھتا ہوں وجے سالگاؤنکر ایک اسمارٹ شخص ہے۔‘

اجے کی بیٹی کہتی ہیں کہ ’بے کار کی پریشانی ہمیں مشکل میں ڈال سکتی ہے کچھ بھی ہوجائے ڈرنا نہیں ہے وہ کہتی ہیں کہ پولیس پیچھے کے راستے سے کیوں آرہی ہے، اتنے میں ان کی اہلیہ کہتی ہیں کہ کہیں آپ نے وہیں پر تو۔۔۔۔۔۔۔ وہ بات کررہی رہی ہوتی ہیں کہ وہ انہیں روک دیتے ہیں۔‘

وجے کی اہلیہ کہتی ہیں کہ ’مجھے لگا تھا پولیس نے کیس بند کردیا ہے لیکن وہ تو ابھی تک چھان بین کررہے ہیں اس پر وہ بولتے ہیں جب تک ہم زندہ ہیں چھان بین چلتی رہے گی۔‘

ادھر اکشے کھنہ تفتیش کے لیے پہنچتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ’آپ کا گارڈن کافی اچھا ہے دیکھتے ہی کچھ یاد آگیا۔‘

تبو کہتی ہیں کہ ’وہ بچ گیا کیونکہ میں ایک چوتھی فیل کو کم تر سمجھنے کی غلطی کی تھی لیکن وہ پھنسے گا کیونکہ اس نے ایک ماں کو نیچا دکھانے کی غلطی کی ہے۔

Comments

- Advertisement -