پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

نامور اداکار ’دریشیم 3‘ کی کاسٹ کا حصہ بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی (10 فروری 2026): معروف بالی وڈ اداکار اجے دیوگن کی آئندہ ریلیز ہونے والی تھرلر فلم ’دریشیم 3‘ کی کاسٹ میں ایک اور بڑا نام شامل ہوگیا۔

ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے نامور اداکار پرکاش راج نے سوشل میڈیا پلیٹ پر اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اجے دیوگن کی تھرلر فلم کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ دریشیم 3 کی ہدایت کاری کے فرائض ایک بار پھر ابھیشیک پاٹھک سرانجام دے رہے ہیں اور یہ فلم 2 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔

پرکاش راج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ہندی کی اس دلچسپ فرنچائز درشیم 3 کی شوٹنگ شروع کر دی ہے، ایک شاندار ٹیم اور ایک بہترین کردار کے ساتھ۔ مجھے یقین ہے کہ آپ اسے پسند کریں گ، اور ہاں میں کسی کی جگہ نہیں لے رہا ہوں۔

اداکار کا یہ واضح کرنا کہ وہ کسی کی جگہ نہیں لے رہے دراصل اکشے کھنہ کی نامعلوم وجوہات کی بنا پر فلم سے الگ ہونے کے بعد سامنے آیا، لیکن فلم کی دیگر کاسٹ میں تبو، شریا سرن، رجت کپور، اشیتا دتا اور مرنال جادھو شامل ہیں۔

ڈائریکٹر ابھیشیک نے یہ فلم عامل کیان خان اور پرویز شیخ کے ساتھ مل کر لکھی ہے۔ ابھیشیک کے ساتھ ساتھ آلوک جین، اجیت اندھارے اور کمار منگت پاٹھک نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں