تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

موبائل میں مگن شہری کو دس منٹ کے اندر ہی چار لاکھ روپے کا دھچکا، ویڈیو دیکھیں

بیجنگ: ڈرائیونگ کرنے کے دوران موبائل فون استعمال کرنے والا شہری گاڑی سمیت دریا میں جاگرا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق موبائل استعمال کرنے میں مصروف شہری دریا پر قائم  پُل پر جیسے ہی گاڑی لے کر آیا تو اُس کا اسٹیرنگ دوسری کی طرف گھوم گیا۔

حیران کُن بات یہ ہے کہ گاڑی کم رفتار سے ہی چل رہی تھی اُس کے باوجود بھی ڈرائیور سمیت دریا میں جاگری۔ واقعے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری مشینری سمیت جائے وقوعہ پر پہنچی، خوش قسمتی سے تیراکی سیکھنے کی وجہ سے ڈرائیور تیرتا ہوا دیوار کے قریب آیا اور پھر اسے پکڑ کر لٹک گیا۔

ڈرائیور ژانگ کے مطابق وہ گاڑی کی آزمائش کررہا تھا اور گاڑی چلاتے وقت معمول کے مطابق موبائل استعمال کررہا تھا کہ اسی دوران ہینڈل بے قابو ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ 21 فروری کو گوئیژو صوبے کے شہری میٹان کاؤنٹی شہر میں پیش آیا۔

ژانگ کے مطابق واقعے کے دس منٹ بعد ہی پولیس کی نفری اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں تھیں۔

ڈرائیور نے پولیس کو بتایا کہ اُس نے گاڑی رواں سال کے آغاز پر 20 ہزار یوآن (چار لاکھ روپے سے زائد) میں خریدی اور یہ واقعے سے  سے دس منٹ پہلے ہی اُسے ملی تھی جس کی وہ آزمائشی ڈرائیونگ کررہا تھا۔

پولیس کے مطابق کمپنی کی جانب سے گاڑی کو باقاعدہ رجسٹریشن نمبر بھی جاری نہیں کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -