جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

ڈرائیونگ لائسنس کیلیے عمر کی حد کے حوالے سے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (13 دسمبر 2025): ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلیے عمر کی حد میں کمی کے حوالے سے قرارداد جمع کروا دی گئی۔

پنجاب میں اپوزیشن رکن شیخ امتیاز محمود نے قرارداد جمع کروائی جس میں عمر کی حد کے حوالے سے شرط میں نرمی کا مطالبہ کیا گیا۔

قرارداد کے متن کے مطابق پاکستان بالخصوص پنجاب میں نوجوانوں کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے لہٰذا نوجوانوں کو معیشت میں شامل کرنے کیلیے ڈرائیونگ کی عمر 18 سے کم کر کے 16 سال کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: طلبا کو ایک ہفتے میں لائسنس بنوانے اور ہیلمٹ خریدنے کی ہدایت

شیخ امتیاز محمود نے قرارداد میں کہا کہ کینیڈا میں بیشتر صوبوں میں 16 سال کی عمر میں ڈرائیونگ کی اجازت مل جاتی ہے جبکہ جرمنی میں 17 سال کی عمر میں لائسنس مل جاتا ہے لہٰذا پاکستان میں بھی عمر 18 سال سے کم کر کے 16 سال کی جائے۔

پچھلے دنوں حکومتِ پنجاب کے سوشل میڈیا پیج پر جاری پیغام میں بتایا گیا تھا کہ 16 سال کے نوجوانوں کو اسمارٹ کارڈ اور موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا اصولی فیصلہ کر لیا۔ پوسٹ میں آگاہی فراہم دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ہیلمنٹ نہ پہننے پر پہلی خلاف ورزی کی صورت میں وارننگ چالان ہوگا۔

پوسٹ کے مطابق ٹریفک کیلیے پہلی مرتبہ ڈرون اور باڈی کیم کا استعمال شروع کیا گیا، والدین سے درخواست کی گئی کہ بچوں کو روڈ سیفٹی کیلیے ہیلمٹ کی اہمیت اور ضروت سے آگاہ کریں۔

علاوہ ازیں، حکومتِ پنجاب کی جانب سے ٹریفک پولیس کو عوام کی عزت نفس کا خصوصی خیال رکھنے اور بداخلاقی یا بدتمیزی نہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں