جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی مشکل آسان، بڑی سہولت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں اور تجدید کرانے والوں کو بڑی سہولت مل گئی ، اس سے شہریوں کا وقت بھی بچے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے شہریوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء اور تجدید کی سہولت کو مزید آسان بناتے ہوئے 12 تھانوں میں یہ سروس شروع کر دی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ اب شہری 24 گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن درج ذیل تھانوں میں ڈرائیونگ لائسنس بنوا یا رینیو کرا سکیں گے:

تھانوں میں تھانہ آبپارہ ، تھانہ کوہسار ، تھانہ لوہی بھیر ، تھانہ سنگجانی ، تھانہ سیکرٹریٹ ، تھانہ شالیمار ، تھانہ ترنول ، تھانہ بنی گالہ ، تھانہ بھارہ کہو ، تھانہ شہزاد ٹاؤن ، تھانہ کورال اور تھانہ آئی-9 شامل ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو سہولت فراہم کرنا اور مرکزی لائسنسنگ دفاتر پر رش کم کرنا ہے، اس سے شہریوں کا وقت بھی بچے گا اور انہیں اپنے قریبی تھانے سے ہی لائسنس کے معاملات حل کرنے میں آسانی ملے گی۔

مزید پڑھیں : شہریوں کی سہولت کے لیے "آن لائن ای لرنرز پرمٹ” کا باقاعدہ آغاز

یاد رہے دو روز قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے "آن لائن ای لرنرز پرمٹ” کا باقاعدہ آغاز کیا گیا تھا، جس کے تحت شہری بغیر کسی دشواری کے گھر بیٹھے با آسانی اپنا لرنرز پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے کہا تھا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی آسانی اور سہولت کے لیے جدید اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس سے قبل آئی جی اسلام آباد نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی مدت میں 7 روز کی توسیع کی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں