پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

آئی جی اسلام آباد نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی مدت میں 7 روز کی توسیع کردی۔

آئی جی اسلام آباد نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری 7 اکتوبر تک ہر صورت اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔

اس سے قبل آئی جی اسلام آباد کی زیرصدارت پبلک سروس ڈلیوری کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا تھا، جس میں شہریوں کو سہولتیں فراہم کرنے اور ٹریفک نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے بڑے فیصلے کیے گئے تھے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا تھا کہ آئی جی نے لائسنس کے اجرا کے عمل کو مزید تیز کرنے اور عوام کو سہولیات مہیا کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ایف-6 خدمت مرکز کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس دفتر فیض آباد بھی 24 گھنٹے کھلا رہے گا تاکہ شہری دن رات سہولت حاصل کرسکیں۔

اجلاس میں مزید بتایا گیا تھا کہ خدمت مراکز کے اوقات کار بڑھا دیے گئے ہیں، جو اب شام 6 بجے کے بجائے رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ عنقریب تھانوں سے بھی ٹریفک سے متعلقہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی تاکہ عوام کو مزید آسانی میسر ہو۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں