جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ڈرائیونگ لائسنس نظام مکمل ‘پیپر لیس’ اور ‘کیش لیس’ ہو گیا، لائسنس کی فیس جمع کروانے کے لیے اب بینکوں کے باہر طویل قطاروں میں کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں رہی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ کی خصوصی ہدایات پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے پورے نظام کو جدید ترین ٹیکنالوجی پر منتقل کر دیا ہے۔

اب دارالحکومت میں لائسنسنگ کا تمام تر پراسیس مکمل طور پر پیپر لیس اور کیش لیس کردیا گیا۔

ٹریفک پولیس حکام کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا س نئے ڈیجیٹل نظام کے تحت اب شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس بنوانے یا رینیو (تجدید) کروانے کے لیے کسی بھی قسم کی کاغذی دستاویزات، فارمز یا فوٹو کاپیاں ساتھ لانے کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ لائسنسنگ سینٹر تشریف لاتے وقت صرف اپنا اصل کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ ہمراہ لائیں اور موقع پر ہی اپنا ڈیجیٹل پراسیس مکمل کروائیں۔

Driving licence services digitalised

لائسنس کی فیس جمع کروانے کے لیے اب بینکوں کے باہر طویل قطاروں میں کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں رہی۔ شہری کسی بھی بینکنگ ایپ ، موبائل والٹ یا دیگر آلٹرنیٹ ڈیلیوری چینلز کے ذریعے آسانی سے اپنی فیس آن لائن ادا کر سکتے ہیں۔

ٹریفک پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو مروجہ سفارشی کلچر اور ایجنٹ مافیا سے نجات دلانا اور سروس ڈیلیوری کو شفاف بنانا ہے:

وزارتِ داخلہ کی واضح گائیڈ لائنز کے تحت انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے انسانی مداخلت کو کم سے کم کیا جا رہا ہے، اس پیپر لیس اور کیش لیس نظام کے بعد شہریوں کا قیمتی وقت بچے گا اور وہ بغیر کسی پریشانی کے، انتہائی باوقار طریقے سے چند ہی منٹوں میں اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکیں گے۔”

اہم ترین

مزید خبریں