منگل, مئی 12, 2026
اشتہار

ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ پاس کرنے کا آسان طریقہ

اشتہار

حیرت انگیز

ڈرائیونگ لائسنس کا حصول ماضی میں ایک مشکل اور طویل عمل سمجھا جاتا تھا، تاہم اب وقت کے ساتھ اس میں نمایاں آسانیاں پیدا ہوچکی ہیں۔

شہری اب آن لائن اور روایتی (فزیکل) دونوں طریقوں سے درخواست دے سکتے ہیں، تاہم لائسنس کے اجرا کے لیے ٹیسٹ پاس کرنا بدستور لازمی ہے۔

ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے ایک واضح مرحلہ وار طریقہ کار موجود ہے، جس کے تحت درخواست دہندہ کو مقررہ شرائط اور قواعد و ضوابط پر عمل کرنا ہوتا ہے۔

عموماً سب سے پہلے لرنر لائسنس جاری کیا جاتا ہے، جس کے بعد مقررہ مدت مکمل ہونے پر امیدوار باقاعدہ ٹیسٹ دے کر مستقل (ریگولر) لائسنس حاصل کرسکتا ہے۔

طریقہ کار کے مطابق شہری کو اپنے شہر کے ٹریفک پولیس یا لائسنسنگ دفتر میں درخواست جمع کرانی ہوتی ہے۔

اس کے بعد لرنر لائسنس حاصل کیا جاتا ہے، اور مقررہ مدت مکمل ہونے پر ٹریفک قوانین کا تحریری امتحان اور ڈرائیونگ ٹیسٹ دینا ہوتا ہے، اس دوران مقررہ فیس اور ضروری دستاویزات جمع کرانا بھی لازمی ہے۔

ماہرین کے مطابق ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے سے قبل محفوظ ڈرائیونگ کی مکمل پریکٹس نہایت ضروری ہے۔ اس میں سائیڈ مررز (آئینے) کا درست استعمال، اشاروں کی پابندی، اسٹاپ لائن کا خیال اور درست لین میں گاڑی چلانے جیسے بنیادی اصولوں سے آگاہی شامل ہے۔

ڈرائیونگ ٹیسٹ عموماً تین مراحل پر مشتمل ہوتا ہے، پہلا آنکھوں (بینائی) کا ٹیسٹ، دوسرا تحریری (رائٹنگ) ٹیسٹ اور تیسرا عملی ڈرائیونگ ٹیسٹ۔

امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ نیشنل ہائی وے کوڈ بک کا لازمی مطالعہ کریں، جس میں تمام اہم ٹریفک قوانین درج اور تصاویر کی صورت میں اشارے موجود ہوتے ہیں۔

یہ کتاب معمولی قیمت پر کسی بھی قریبی پوسٹ آفس سے حاصل کی جاسکتی ہے جو ٹیسٹ کی تیاری میں نہایت مددگار ثابت ہوتی ہے۔

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں