بدھ, فروری 18, 2026
اشتہار

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کا عمل کو آسان بنادیا گیا ، جس کا مقصد شہریوں کو سہولت ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے لیے موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنس وین تیار کر لی گئی ہیں، اس اقدام کا مقصد شہریوں کو سہولت ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے بتایا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے لیے وین بآسانی دستیاب ہوں گی جبکہ خواتین کالجز اور یونیورسٹیوں میں بھی یہ وین بھیجی جائیں گی۔

ابتدائی طور پر 33 وینز تیار کی گئی ہیں جن کی تعداد بڑھا کر 118 تک کی جائے گی جبکہ خواتین کے لیے 7 خصوصی وینز مختص کی گئی ہیں جن کا رنگ گلابی ہوگا تاکہ سہولت اور پہچان میں آسانی ہو۔

یہ اقدام شہریوں، بالخصوص خواتین کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کا عمل زیادہ سہل اور تیز تر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

مزید پڑھیں : ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء اور تجدید کی سہولت

یاد رہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے "آن لائن ای لرنرز پرمٹ” کا باقاعدہ آغاز کیا گیا تھا، جس کے تحت شہری بغیر کسی دشواری کے گھر بیٹھے با آسانی اپنا لرنرز پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے کہا تھا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی آسانی اور سہولت کے لیے جدید اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس سے قبل آئی جی اسلام آباد نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی مدت میں 7 روز کی توسیع کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں