پاکستان میں ٹریفک قوانین سے لاعلمی اور لاپرواہی سے سالانہ ہزاروں افراد جاں بحق ہو جاتے ہیں، گاڑی چلانے والوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی نہ ہونے کے برابر ہے۔
پاکستان میں چالان اور جرمانے تو ہر روز ہوتے نظر آتے ہیں، لیکن عوام میں ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی اور ان پر عمل درآمد ایک حل طلب مسئلہ ہے۔ کراچی جیسے میگا سٹی میں ایک اندازے کے مطابق 60 فی صد لوگ گاڑی بغیر لائسنس کے گاڑی چلاتے ہیں۔
ٹریفک قوانین اور ضوابط کے بارے میں آگاہی کا فقدان ان حادثات کی ایک بڑی وجہ ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں سالانہ 35 ہزار افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوتے ہیں اور 50 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوتے ہیں۔ ہر 5 منٹ میں ایک ٹریفک حادثہ پیش آتا ہے۔
کراچی والوں کے لیے ای چالان جرمانوں پر بڑی رعایت کا اعلان
ماہرین اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ڈرائیور کی مناسب تعلیم اور تربیت کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین اور ضوابط پر سختی سے عمل درآمد پر زور دیتے ہیں۔


