منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

کراچی میں بوندا باندی کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں بوندا باندی جبکہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کر دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ پیر کو بالائی، وسطی پنجاب، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں آندھی کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

میٹ آفس نے صوبہ خیبر پختونخوا، شمالی اور مشرقی بلوچستان سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ظاہر کر دیا۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

عیدالاضحیٰ پر موسم کیسا رہے گا؟

29 جون کو ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی جبکہ محمکہ موسمیات نے آج سے 30 جون تک ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کی پشیگوئی کی ہے۔

وفاقی وزیر شیری رحمان نے پری مون سون بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی جاری ایڈوائزری سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے۔

شیری رحمان نے ٹویٹ میں بتایا کہ آج سے 30 جون تک ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی ہے اور ملک میں جاری شدید گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش متوقع ہے جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں