اشتہار

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا ایکشن، فتنہ الہندوستان کے 5 ڈرون مار گرائے

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 ڈرون مارگرائے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دشمن عناصر کی ایک بڑی سازش کو ناکام بناتے ہوئے دہشت گرد گروہ ‘فتنہ الہندوستان’ کے ڈرون تباہ کردیئے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں نے ضلع خاران کے علاقے البٹ میں واقع سیکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے ڈرون حملے کی کوشش ناکام ، 5 ڈرون مارگرائے

سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 5 ڈرون مارگرائے

تاہم، فورسز کی سخت نگرانی اور بروقت جواب کے نتیجے میں دہشت گردوں کے 5 ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی فضامیں مار گرایا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کامیاب کارروائی کے باعث کسی بھی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا اور تمام سیکیورٹی اہلکار و تنصیبات مکمل طور پر محفوظ رہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنانے اور صوبے سے دہشت گردی کی لعنت کے مکمل اور قطعی خاتمے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں