جمعرات, جون 11, 2026
اشتہار

کویت کی آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ، شدید آگ بھڑک اٹھی

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی: مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان کویت کی بڑی آئل ریفائنری ‘مینا الاحمدی’ پر ڈرون حملہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویتی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ کارروائی ایران کی جانب سے خلیجی ممالک کی توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی نے قومی پیٹرولیم کمپنی کے حوالے سے بتایا ہے کہ آج کئی ڈرونز نے مینا الاحمدی ریفائنری کو نشانہ بنایا۔ حملے کے بعد ریفائنری کے مختلف حصوں میں آگ لگ گئی، جس کے باعث آپریشنل یونٹس کو فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

کویتی سرکاری خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر موجود ہے۔

ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریں

واضح رہے کہ مناء الاحمدی آئل ریفائنری کا شمار کویت کی بڑی آئل ریفائنریز میں ہوتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں