تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

افغانستان میں‌ ڈرون حملہ: تحریک طالبان کا اہم کمانڈر ہلاک

کابل : افغانستان کے علاقےمیں امریکی ڈرون حملہ سے کالعدم تنظیم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

تفیصلات کے مطابق پاک افغان انگور اڈہ کے قریب افغانستان کے پہاڑی علاقے میں امریکی ڈرون حملہ کیا گیا ، جس میں  جانی خیل بنوں سے تعلق رکھنے والا تحریک طالبان کا کمانڈر شیر عالم اور دو ساتھی ہلاک ہوگئے۔

نوشکی ڈرون حملے کے بعد پاکستان کی جانب سے پیغام دیا گیا تھا کہ امریکا افغانستان کی حدود میں دہشت گردوں کے خلاف ڈرن حملے نہ کر کے پاکستان میں امن و امان کی فضاء کو خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

حال ہی میں امریکی وفد سے ملاقات کے بعد آرمی چیف آف اسٹاف کی جانب سے امریکا پر واضح کیا گیا تھا کہ پاکستان اپنی سرزمین پر ڈرون حملے کسی صورت ڈرون حملے اور فضائی خلاف ورزی برداشت نہیں کرے گا۔

آرمی چیف نے امریکی حکام سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی کرنے والے عناصر اس وقت افغانستان میں قیام پذیر ہیں مگر ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

دفاعی تجزیہ نگاروں کے نزدیگ اس حملے کا مقصد پاکستان کی جانب سے ڈو مور کا مطالبہ ہے ، جس کے ذریعے امریکا نے پیغام دینے کی کوشش کی ہے ۔

واضح رہے گزشتہ دنوں امریکی ڈرون طیاروں نے  بلوچستان کے علاقے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا تھا جس میں ایک ڈرائیور سمیت تحریک طالبان کا امیر  ملااختر منصور کو نشانہ بنایا تھا۔

 

Comments

- Advertisement -