تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

ابوظہبی حکام کی سعودی عرب میں تیل پائپ لائن پر حملوں کی شدید مذمت

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب میں تیل پائپ لائن پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بارود سے لدے ڈرون طیاروں کے ایک سے زائد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ابوظہبی حکام کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں تیل پائپ لائن پر حملہ دہشت گردی، امن واستحکام کو تباہ کرنے اور خطے میں افراتفری پھیلانے کی سازش ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب میں تیل پائپ لائن پر حملہ دہشت گردی، امن واستحکام کو تباہ کرنے اور خطے میں افراتفری پھیلانے کی سازش ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ابوظہبی مملکت سعودی عرب میں ہونے والے سبوتاڑ حملوں میں الریاض کے ساتھ ہے۔

سعودی عرب اور امارات دہشت گردی کے خلاف مل کر جنگ جاری رکھیں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ سعودی عرب کی سلامتی اور متحدہ عرب امارات کی سلامتی لازم وملزوم ہیں۔ سعودی عرب کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

سعودی عرب میں تیل کی پائپ لائنوں پر دہشت گردوں کا ڈرون حملہ

خیال رہے کہ گذشتہ روز سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات اور پائپ لائنوں پر دہشت گردوں نے ڈرون حملہ کیا، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ پمپنگ اسٹیشن کے ایک حصے میں معمولی آگ بھڑک اٹھی۔

Comments

- Advertisement -