پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

نیتن یاہو کی میٹولا آمد سے قبل حزب اللہ کا ڈرون حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی لبنان سرحد کے قریب اسرائیلی قصبے میٹولا میں آمد سے قبل حزب اللہ کی جانب سے فائر کیا گیا ڈرون پھٹ گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دورے سے 20 منٹ قبل میٹولا کے قریب ڈرون پھٹا۔

حزب اللہ کے ڈرون حملے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نے اسرائیلی فوجیوں سے ملاقات کے لیے میٹولا کا دورہ ملتوی کردیا۔

- Advertisement -

رپورٹس کے مطابق لبنان سرحد کے قریب اسرائیلی وزیراعظم کے دورے سے کچھ دیر پہلے حزب اللّٰہ نے ڈرون حملہ کیا تھا۔

دوسری جانب اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکا کے B-52 بمبار طیارے مشرق وسطیٰ پہنچ گئے۔

امریکی فوج نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے ایران کو انتباہی اعلان کے بعد امریکی B-52 بمبار طیارے مشرق وسطیٰ پہنچ گئے ہیں۔

مشرق وسطیٰ اور آس پاس کے ممالک کے لیے ملٹری کمانڈ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ”مینوٹ ایئر فورس بیس کے 5ویں بم ونگ سے B-52 اسٹریٹوفورٹریس اسٹریٹجک بمبار امریکی سینٹرل کمانڈ کے ذمہ داری کے علاقے میں پہنچ گئے۔

امریکا نے جمعہ کی شام اعلان کیا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں بمبار، لڑاکا اور ٹینکر طیارے اور بیلسٹک میزائل ڈیفنس ڈسٹرائر بھیج رہا ہے۔

’جنگ بندی ہی اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایران کا ردعمل بدل سکتی ہے‘

پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹ رائڈر نے ایک بیان میں کہا کہ اگر ایران، اس کے شراکت دار یا اس کے پراکسی اس لمحے کو امریکی اہلکاروں یا خطے میں مفادات کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں تو امریکہ اپنے لوگوں کے دفاع کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں