منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

یو اے ای کے فجیرہ آئل ٹرمینل پر ڈرون حملہ، آپریشن معطل

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں واقع اہم آئل برآمدی مرکز پر ڈرون حملے اور آگ لگنے کے بعد تیل لوڈ کرنے کے بعض آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیے گئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی رؤئٹرز  نے صنعت اور تجارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہفتے کے روز پیش آنے والے واقعے کے بعد ٹرمینل پر سرگرمیاں متاثر ہوئیں،

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چند گھنٹے قبل امریکا نے ایران کے خارگ آئی لینڈ پر واقع فوجی اہداف اور آئل ایکسپورٹ ٹرمینل پر حملہ کیا تھا۔

Fujairah oil industry zone

اس کے جواب میں ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں موجود امریکی مفادات، جن میں بندرگاہیں، ڈاکس اور فوجی تنصیبات شامل ہیں ان کے جائز اہداف ہیں۔

فجیرہ، جو آبنائے ہرمز سے باہر واقع ہے، متحدہ عرب امارات کے مربن خام تیل کی برآمد کا اہم مرکز ہے۔ یہاں سے روزانہ تقریباً 10 لاکھ بیرل تیل برآمد کیا جاتا ہے جو عالمی طلب کا تقریباً ایک فیصد بنتا ہے۔

Fujairah oil industry

ایران، اسرائیل اور امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریں

عینی شاہدین کے مطابق فجیرہ ٹرمینل سے دھوئیں کے دو الگ الگ بڑے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے گئے۔ تاہم اس واقعے سے تیل کی لوڈنگ پر پڑنے والے درست اثرات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکے۔

سینٹ کام کا ایران کے جزیرے خارگ پر 90 فوجی اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں