The news is by your side.

Advertisement

فیصل آباد میں خاتون ڈاکٹر کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا

فیصل آباد: پنجاب کے شہر فیصل آباد سے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والی ڈاکٹر کشف قیوم کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد سے لاپتا ہونے والی سول اسپتال کی ڈاکٹر کشف قیوم نے شوہر کاظم کے ساتھ مرضی سے جانے کا انکشاف کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں بیوی نے لاہور کی سیشن کورٹ میں بیان ریکارڈ کروادیا، مانا نوالا کی رہائشی ڈاکٹر کشف اور شوہر کا ویڈیو بیان منظرعام پر آگیا۔

ڈاکٹر کشف کا کہنا ہے کہ مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا، شوہر کے ساتھ مرضی سے گئی، شوہر سے طلاق لینے کے لیے دباؤ تھا، ہراساں کیا جارہا ہے۔

اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مدینہ ٹاؤن عبدالخاق کے مطابق دو روز قبل مدینہ ٹاؤن کے علاقے سے سول اسپتال میں ملازمت کرنے والی لیڈی ڈاکٹر کے مبینہ اغوا کی اطلاع لیڈی ڈاکٹر کے والد نے پولیس کو دیتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ اُن کی بیٹی کو اس کے کزن نے اغوا کر لیا ہے جس کے ساتھ نکاح کے معاملے پر تنازعہ چل رہا ہے۔

رکشہ ڈرائیور نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا تھا کہ چار مسلح افراد نے اس کی گاڑی گن پوائنٹ پر روکی اور زبردستی ڈاکٹر کشف کو اپنے ساتھ لے گئے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں