جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

باپ بیٹے کا اغوا، پولیس نے فوری کارروائی کرکے حقیقت بے نقاب کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : باپ بیٹے کے اغوا برائے تاوان کی واردات کا دلچسپ ڈراپ سین سامنے آیا ہے، پولیس نے کارروائی کرکے مغویوں کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق باپ بیٹے کا اغوا برائے تاوان کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا، کراچی پولیس نے مغوی کا ڈرامہ بےنقاب کردیا۔

اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ اشفاق احمد نامی شخص 19 اپریل کو شارع فیصل سے اپنے دو سالہ بیٹے محمد اذان کے ہمراہ لاپتا ہوا تھا۔

اس دوران اس کی اہلیہ کو واٹس ایپ کے ذریعے 10 لاکھ روپے تاوان کا پیغام موصول ہوا، جس کے بعد پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر لاڑکانہ کے علاقے سول لائن میں چھاپہ مارا۔

پولیس حکام کے مطابق مغوی اشفاق احمد نے خود کو اندرون سندھ کے شہر لاڑکانہ میں چھپا رکھا تھا، اے وی سی سی، سی پی ایل سی اور لاڑکانہ پولیس نے کامیاب مشترکہ کارروائی کی جس میں مغوی اشفاق احمد اور اس کا 2 سالہ بیٹا محمد اذان بازیاب کرلیا گیا۔

تحقیقات میں حیران کن انکشاف ہوا کہ اشفاق احمد دراصل قرض داروں سے بچنے کے لیے روپوش ہوا تھا۔ کاروبار میں نقصان کے باعث وہ مالی دباؤ کا شکار تھا اور اسی دباؤ سے نکلنے کے لیے اس نے اغوا کا ڈرامہ رچایا۔

ایس ایس پی اے وی سی سی کے مطابق ملزم نے خود کو بیٹے سمیت ایک کوارٹر میں چھپا رکھا تھا اور اہل خانہ سے تاوان طلب کرکے صورتحال کو حقیقی اغوا کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

کراچی: سندھ پولیس کے مزید اہلکار اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے، سنگین انکشاف

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں