لاہور میں ایک گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات کی چوری کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے واردات میں ملوث گھر کی بڑی بھابھی کو گرفتار کرلیا۔
لاہور کے تھانہ ویمن ریس کورس کی حدود میں ایک گھر میں 17 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات چوری کا ڈراپ سین ہوگیا چور اور کوئی نہیں اسی گھر کی بڑی بہو ملوث پائی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق بڑی بھابی ہی چوری کی واردات کی ماسٹر مائنڈ نکلی، تھانہ ویمن ریس کورس پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
گھر کے دیگر افراد کی غیر موجودگی میں ملزمہ نے گھر سے سونا غائب کیا، ملزمہ نے سونا چوری کرکے فروخت کیا اور رقم سہیلی کے پاس بطور امانت رکھوا دی۔
ملزمہ اسفارا نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پیسوں اور سونے کی لالچ میں آکر چوری کی واردات کا ڈرامہ کیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزمہ اسفارا سے 7 لاکھ روپے کیش اور سونے کی انگوٹھی برآمد کرلی گئی ہے، ایس پی سول لائنز نے بتایا کہ ملزمہ کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
خواجہ رمضان مجید اے آر وائی نیوز لاہور سے وابستہ صحافی ہیں


