اٹک : اولاد نہ ہونے پر شوہر، سسر اور ساس نے مل کر خاتون کو قتل کرڈالا ، مقتولہ کی 4سال قبل احسان سے شادی ہوئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق اٹک میں تھانہ سٹی کی حدود میں خاتون کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا اور ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اولاد نہ ہونے پر شوہر، سسر اور ساس نے خاتون کو قتل کیا اور قتل کے بعد ملزمان لاش گھر میں چھوڑ کر تالا لگا کر فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ڈی پی او نے واقعے کا نوٹس لے کرایس ایچ او کی نگرانی میں ٹیم تشکیل دے دی۔
پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن سورسز سے ملزمان کوگرفتار کیا ، گرفتار ملزمان میں ظاہرخان،اس کی بیوی اور بیٹا احسان شامل ہیں۔
حکام نے کہا کہ مقتولہ کی 4سال قبل احسان سےشادی ہوئی تھی، اولاد نہ ہونے پر جھگڑا رہتا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


