ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

ڈی آر ایس پر آؤٹ ہونے کے بعد شدید غصہ کیوں کیا؟ وارنر نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سری لنکا کے خلاف گزشتہ میچ میں میں ڈی آر ایس کا شکار بننے والے ڈیوڈ وارنر نے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے فیلڈ امپائروں کا احتساب بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔

آسٹریلوی اوپنر کا آؤٹ ہونے کے بعد اپنی چیخ و پکار کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’میں نے بہت شدت سے مایوسی کا اظہار کیا تھا اور یہ صرف میرے لیے نہیں تھا، اس طرح چیخنا غصے اور مایوسی کی وجہ سے تھا۔‘

انھوں نے کہا کہ ’عام طور پر جب کوئی گیند باہر کی طرف سے میری ٹانگوں سے ٹکراتی ہے، تو مجھے پتا ہوتا ہے کہ یہ لیگ کی طرف جا رہی ہے‘۔

جارح مزاج بیٹر نے نے اپنے غصے کے لمحے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جوئل سے پوچھا کہ جب میں باہر تھا تو ایسا کیا ہوا، اور مجھے آؤٹ کیوں دیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ گیند واپس سوئنگ ہوئی تھی۔

وارنر نے مزید کہا کہ اس طرح کا فیصلہ تو ان کے کریڈٹ پر جاتا ہے، لیکن جب آپ اس کا ری پلے دیکھتے ہیں تو آپ کو تھوڑا سا غصہ آتا ہے۔ تاہم یہ ہمارے قابو سے باہر ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان میچ جاری تھا، ہدف کے تعاقب میں اوپنر ڈیوڈ وارنر 11 رنز پر کھیل رہے تھے کہ وہ مخالف بولر مدوشانکا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

کینگرو بیٹر نے امپائر کے فیصلے کو فوری طور پر چیلنج کیا مگر ڈی آر ایس میں گیند وکٹ کو لگتی دکھائی دی جبکہ وارنر کو یقین تھا کہ گیند لیگ اسٹمپ کی طرف جارہی ہے۔

آسٹریلوی بیٹر نے جیسے ہی ڈی آر ایس اور ہاک آئی کے ذریعے آنے والا فیصلہ اپنے خلاف دیکھا تو وہ چیخنے لگے اور انھوں نے اپنا بلا زور سے پیڈ پر بھی مارا اس کے بعد وہ گراؤنڈ سے چلے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں