بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

عرفان خان نے کینسر کے خلاف آدھی جنگ جیت لی، ڈاکٹرز

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: کینسر کے موذی مرض سے لڑنے والے بالی ووڈ اداکار کے ڈاکٹرز نے نوید سنائی ہے کہ عرفان خان نے کینسر کے خلاف آدھی جنگ جیت لی وہ جلد مکمل صحت یاب ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار کینسر کی تشخیص کے بعد سے لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں اُن کی گزشتہ دنوں پانچویں کیمو تھراپی کی گئی۔

عرفان خان کے ڈاکٹرز نے نوید سنائی ہے کہ نیورو انڈرو کرائن ٹیومر میں مبتلا اداکار نے کینسر کے خلاف آدھی جنگ جیت لی اور اس میں مکمل فتح کا صرف ایک مرحلہ باقی ہے جسے وہ آئندہ چند روز میں عبور کرلیں گے۔

مزید پڑھیں: کینسر سے لڑتے عرفان خان اپنی زندگی سے مایوس ہوگئے

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ’اداکار  جان لیوا مرض کا زندہ دلی اور ہمت سے مقابلہ کررہے ہیں، اُن کا چھٹا کیمو 2 سے تین روز میں کردیا جائے گا کیونکہ گزشتہ تھراپی کے بعد عرفان خان کو اندرونی طور پر بہت زیادہ کمزوری محسوس ہونے لگی‘۔

طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ ‘چھٹے کیمو کے بعد اداکار  کا ایک ٹیسٹ کیا جائے گا جس کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئے گی کہ کینسر کا مرض کس حد تک ختم ہوا‘۔

قبل ازیں چار اگست کو عرفان خان کی چوتھی کیمو تھراپی ہوئی تھی جس کے بعد وہ اپنی زندگی سے مایوس نظر آئے ، اُن کا کہنا تھا کہ ’میں کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ لوگوں کو بتاؤں میں چند ماہ میں دنیا چھوڑ سکتا ہوں‘۔

عرفان خان کا کہنا تھا کہ میری کیمو تھراپی کے چھ سیشن ہیں جس میں سے چار سیشن مکمل ہوگئے جبکہ تھراپی مکمل ہوجائے گی تو ڈاکٹرز ایک ٹیسٹ کر کے نتیجہ دیکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کینسر سے لڑنے والے اداکارعرفان خان کس حال میں ہیں؟ تصویر سامنے آگئی

واضح رہے کہ زندگی کی جنگ لڑنے والے بالی ووڈ اداکار عرفان خان نے مداحوں کے نام کھلا خط لکھا تھا، جس میں انہوں نے  خوف کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابھی نہیں اتنی جلدی سفر ختم نہیں ہوسکتا۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکارعرفان خان نے 16 مارچ کو مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ اُن کو نیورو اینڈوکرائن ٹیومر نامی مرض ( دماغ کے کینسر) کی تشخیص ہوئی۔

شعبہ طب سے وابستہ ماہرین کا ماننا ہے کہ کیمرتھراپی کینسر سے نجات کا طریقہ علاج ہے، چھ مراحل سے گزرنے کے بعد مریض کے 70 سے 80 فیصد طبیعت ٹھیک ہونے کی امید ہوتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں