تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

نشے کے عادی سنگ دل ماں باپ نے نومولود کو آن لائن فروخت کردیا

بیجنگ: چین میں نشے کے عادی جوڑے نے  آئس نشہ خریدنے کے لیے اپنے نومولود بچے کو آن لائن فروخت کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق نشے کے عادی میاں بیوی نے گزشتہ برس اکتوبر میں اپنی ضرورت پوری کرنے کے لیے دوسرے جوڑے سے آن لائن گفتگو کی اور اپنے بچے کی قیمت لگائی۔

والدین نے آئس نشہ خریدنے کے لیے اپنے بچے کو 7 ہزار پاؤنڈ یعنی چودہ لاکھ روپے میں فروخت کرنے پر رضا مندی ظاہر کی۔

پولیس نے اگلے ہی روز ہوٹل میں چھاپہ مار کر جوڑے کو گرفتار کیا اور اُن کے قبضے سے منشیات بھری بوتلوں سمیت بڑی تعداد میں نقدی برآمد کی۔ رپورٹ کے مطابق والدین کا تعلق چین کے شہر ’نی جیانگ‘ سے ہیں۔

پولیس نے بچے کو حفاظتی تحویل میں لے کر اسے دادا دادی کے پاس چھوڑ دیا اور اُس کے والدین کے خلاف پرچہ کاٹ کر تحقیقات کا آغاز کیا۔ دورانِ تفتیش جوڑے نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اُس نے اپنا نشہ پورا کرنے کے لیے نومولود کو آن لائن فروخت کیا تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی، بیٹے اور شوہر کی مدد سے آئس نشہ فروخت کرنے والی خاتون گرفتار

رپورٹ کے مطابق وانگ اور اُس کی اہلیہ ژونگ گزشتہ کئی عرصے سے نشے کی بری لت میں مبتلا ہیں اور اب وہ کسی بھی حد سے گزرنے کو تیار ہیں۔

ملزمہ نے پولیس کو بیان دیا کہ جب وہ حاملہ تھی تب بھی اُس نے آئس نشے کا استعمال کیا، اخراجات پورے کرنے اور قرض اتارنے کے لیے دونوں نے پہلے ہی اپنے بچے کو فروخت کرنے کا ارادہ کرلیا تھا۔

خاتون نے بتایا کہ گزشتہ برس فروری میں معروف چیٹ روم میں اُن کی ایک خاتون سے بات چیت ہوئی،  وہ بچہ گود لینے کی خواہش مند تھیں تو ژونگ نے انہیں فروخت کرنے کی پیش کش کی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ اس سے قبل بھی منشیات، ڈکیتی اور بچوں کی خرید و فروخت کے کیس میں 2018 میں جیل کاٹ چکی ہے۔

Comments

- Advertisement -