صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں نشے کی لت میں مبتلا بھائیوں جھگڑا ہوا جس میں ایک بھائی نے دوسرے کو قتل کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں نشے کی خاطر بھائی نے بھائی کو قتل کرڈالا۔
پولیس نے بتایا واقعہ گجرات کے علاقے معین پورہ میں پیش آیا، دونوں بھائی نشے کے عادی تھے اور نشے کے حصول کے لیے ہی ایک دوسرے سے جھگڑا کیا۔
نشہ نہ ملنے کی تڑپ نے بڑے بھائی کو اس قدر جنونی بنادیا کہ اس نے فائرنگ کرکے اپنے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے بھائی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی کوشش کی اور اپنے بازو پر گولی مار لی جس کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے کی ماضی میں بھی بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل ہونے کے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں۔
کہیں گھریلو ناچاقی تو کہیں کاروکاری کا الزام اور کبھی جائیداد کا تنازع لوگوں کا خون سفید کردیتا ہے۔
مزید پڑھیں: خون سفید ہوگیا، بھائی نے بھائی کو قتل کردیا
سکھر کے شہر پنوعاقل میں بھائی نے اپنے ہی سگے بھائی کو بیوی پر کاروکاری کا الزام قبول نہ کرنے پر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جب کہ کراچی میں جائیداد کے تنازع پر بھائی نے بھائی کی جان لے لی تھی۔